ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ابھی تک سلگ رہا باگری بازار، آ گ بجھانے میں فائر بریگیڈ کے 250اہلکار مصروف

ابھی تک سلگ رہا باگری بازار، آ گ بجھانے میں فائر بریگیڈ کے 250اہلکار مصروف

Tue, 18 Sep 2018 02:18:48    S.O. News Service

کولکاتہ ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایشیا کے سب سے بڑے بازاروں میں شمار بڑا بازار کے باگری مارکیٹ میں لگی آگ کو ایک دن بعد بھی قابو میں نہیں کیا جا سکا ہے۔ پیر کی صبح دس بجے تک آگ بجھانے کے کام میں محکمہ فائر بریگیڈ کی 35گاڑیوں سمیت 250جوان مصروف تھے۔ اس کے باوجود آگ پر اب بھی پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ واضح ہو کہ اتوار کی شب باگری مارکیٹ میں لگی آ گ کو بجھانے کے لئے موقع پر محکمہ فائر بریگیڈ کی 30گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ اس دوران صبح تک ایک ایک کرکے فائر بریگیڈ کی پانچ مزید گاڑیوں کو لگانا پڑا۔ پیر کی صبح ریاستی فائر بریگیڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تشار کانتی سین نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آگ کو پھیلنے سے پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔ اب عمارت کے کسی بھی حصہ میں آگ کی لپٹیں باہر نکل رہی ہیں لیکن اند ر کافی مقدار میں موجود جلنے والے سامانوں کی وجہ سے اب بھی آگ مکمل طورپر قابو میں نہیں آسکی ہے۔ عمار ت کے اندر مختلف جگہوں پر رک رک کر آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اب اس مزید پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ باگری مارکیٹ کے 71نمبر کیننگ اسٹریٹ میں واقع پانچ منزلہ تجارتی عمارت میں اتوار کی دیر شب 2بج کر 35منٹ پر آگ لگ گئی تھی۔ اس عمارت میں تقریباً 1000دکانیں اور گودام ہیں۔ ان میں کپڑے ، دوائیاں اور دیگر جلنے والے سامان موجود تھے۔ اس کی وجہ سے واقعہ کے 32گھنٹے بعد بھی آگ پر قانو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں دھویں کا غبار پھیل گیا تھا۔ اس کی زد میں آکر چار عام لوگ اور دو فائر بریگیڈ کے اہلکاربیمار ہو گئے تھے۔ انہیں میڈیکل کالج اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔ 


Share: